قید و بند کی صعوبتیں نوازشریف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،سعیدہ مشتاق

قید و بند کی صعوبتیں نوازشریف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،سعیدہ مشتاق

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی نائب صدربیگم سعیدہ مشتاق نے کہاہے کہ میرا قائد میاں نوازشریف جیل میں بھی پرعزم طریقے سے قید کاٹ رہا ہے اور ان کے پائیہ استقلال میں لغزش نہیں آئی اور ان کے جو مخالفین یہ کہتے تھے کہ میاں نوازشریف ڈیل کرکے ملک سے باہر چلیں جائیں گے وہ زیادہ دیر قید نہیں کاٹ سکتے ہیں اب وہ بھی ان کے عزم و حوصلے کو سرا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میاں نوازشریف واقعی اپنے اصولی موقف اور بیانئے پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے ڈیل یا جھکنے سے انکارکردیاہے،قیدوبند کی صعوبتیں اب انکاکچھ نہیں بگاڑ سکتیں،جلد ثابت ہوجائے گاکہ وہ حق پر ہیں۔مسلم لیگی رہنما بیگم سعیدہ مشتاق نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کردار کو ملکی سیاست سے مائنس نہیں کیاجاسکتا،تمام تر رکاوٹوں،مشکلات کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک بارپھر پورے قدکے ساتھ سیاست کے میدان میں کھڑی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -