سردار خان بہادر بزرگ سیاستدان ،حق بات کرتے تھے،شاہ غلام قادر

سردار خان بہادر بزرگ سیاستدان ،حق بات کرتے تھے،شاہ غلام قادر

  

مظفرآباد( وقائع نگار خصوصی)آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان سینئر پارلیمنٹیرین سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر،مشیر حکومت سردار خان بہادر خان کی وفات پر آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر، ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر، چےئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر عباسی اور قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کے جریدہ و غیر جریدہ سٹاف نے گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندیء کی دُعا کی ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے مرحوم کی ملک و ملت کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سردار خان بہادر خان بزرگ سیاستدان تھے، حق بات کُھل کر کرتے تھے۔ عوامی حقوق کی جنگ لڑتے، ووٹ کی تقدیس کے لیے اُنہوں نے جیل کی سختیاں بھی برداشت کیں۔ اُن کی وفات سے نہ صرف پونچھ کی دھرتی بلکہ پورے آزاد کشمیر کے عوام ایک مخلص ، سچی و کھری شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں، جن کی کمی ہمیشہ ارباب اقتدار سیاسی و سماجی حلقوں میں محسوس کیجاتی رہے گی۔ دریں اثناء اسمبلی سیکرٹریٹ کی جامع مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے بلندیء درجات کے لیے خصوصی دُعا کی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -