ڈی سی چکوال کا کانگووائرس سے جاں بحق خاتون کے گھرکادورہ

ڈی سی چکوال کا کانگووائرس سے جاں بحق خاتون کے گھرکادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد یونس اور دیگر ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ منگل کے روز موضع ڈیری سیداں تحصیل چوآسیدن شاہ میں25اگست کو فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والی 63سالہ محفوظ بیگم کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمرا ہ پورے علاقے کا دورہ بھی کیا اور اہل علاقہ کی آگاہی اور بروقت حفاظت کیلئے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیو سٹاک اور ہیلتھ کے ذمہ دار افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔تاکہ لوگوں کو کانگو جیسے موزی مرض سے بچایا جا سکے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔