نارتھ ریجن برقیات کے کسی بھی دفترمیں میٹرز کی کمی نہیں ،ترجما ن محکمہ برقیات

نارتھ ریجن برقیات کے کسی بھی دفترمیں میٹرز کی کمی نہیں ،ترجما ن محکمہ برقیات

  

مظفرآباد( بیورورپورٹ) محکمہ برقیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ نارتھ ریجن برقیات کے کسی بھی متعلقہ دفترمیں میٹرز کی کمی نہیں ہے محکمہ میں بجلی کے نئے کنکشن اور خراب میٹرز کی تبدیلی کے لئے میٹرز دستیاب ہیں ، صارفین تحت ضابطہ میٹرز کی قیمت داخل خزانہ سرکار کرواتے ہوئے نئے میٹرز حاصل کر سکتے ہیں میٹرز کے حصول میں رکاؤٹ یا دشواری کا سامنا ہو تو مرکزی دفتر برقیات کے کنٹرول روم میں فون نمبر05822-920562پر رابطہ کرکے شکایات نوٹ کروائی جا سکتی ہیں جس پر فوری ایکسئین لیا جائے گا، مرکزی دفتر برقیات نارتھ ریجن مظفرآباد کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہیکہ نارتھ ریجن برقیات کے کسی بھی برقیاتی ڈویژن و سب ڈویژن میں میٹرز کی کمی نہیں ہے صارفین سرکاری فیس جمع کرواتے ہوئے نئے میٹرز با آسانی حاصل کر سکتے ہیں صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بغیر میٹر نصب کروائے بجلی کا استعمال نہ کریں یہ ایک غیر قانونی اور قابل گرفت عمل ہے جن صارفین کے میٹرز خراب ہیں وہ جلد از جلد میٹرز تبدیلی کے لئے برقیات کے متعلقہ دفاتر سے رابطہ کر کے میٹرتبدیل کروائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -