مظفرآباد سے ایک اور نوجوان طالب علم لاپتہ ہوگیا

مظفرآباد سے ایک اور نوجوان طالب علم لاپتہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد( وقائع نگار خصوصی)دارالحکومت مظفرآباد سے ایک اور نوجوان طالب علم لاپتہ،25اگست کی صبح گھر سے نکلا تا حال واپس نہیں پہنچا،والدین پر غشی کے دورے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے جھنڈگراں بالا حلقہ نمبر 2کا رہائشی 14سالہ طالب علم سید نقیب حسین کاظمی ولد سید صابر حسین کاظمی جو کہ علی اکبر اعوان گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھتر دومیل میں جماعت ہشتم میں زیر تعلیم ہے۔روزانہ گھر سے سکول آتا تھا 25اگست کی صبح سکول کے ٹائم گھر سے نکلا اور تاحال واپس گھر نہیں پہچا اور نہ ہی اس کا کوئی علم ہے کہ کدھر ہے،والدین نے اپنے وسائل کے مطابق تلاش جاری رکھی ہوئی ہے مگر تا حال انہیں بچے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکیں۔بچے نے کلیجی کلر کی شلوار قمیض جبکہ پاؤں میں سکول شوز پہن رکھے ہیں۔اگر کسی کو اس بچے کے بارے میں علم ہو تو اس کے والد سید صابر حسین شاہ کاظمی سے فون نمبر 0346-5140906 پر رابطہ کر کے نیکی کمائیں۔اگر بچہ خود پڑھے تو گھر آ جائے اُسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔