آوارہ کتوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،ندیم قاضی

آوارہ کتوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،ندیم قاضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ،جنرل سیکریٹری رضوان ، سینئر نائب صدرز شعیب جعفری، فہیم آرائیں ، کامران خانزادہ ، افتخار احمد ، صدام رندو دیگر ذمہ داران جوائنٹ سیکریٹری شہباز عابدی ، محب خان ، نعمت اللہ قریشی نے مشترکہ بیان میں بلدیہ حیدرآباد کے مقام کی توجہ ایک اہم مسئلہ پر مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی مین شاہراؤں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے عوام کو پریشان کردیا ہے کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور مین شاہراؤں پر موٹر سائیکل و گاڑیوں پر ان کے حملوں کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے بلدیاتی حکام کی نااہلی اور موثر پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے عوام متاثر ہورہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد میں فوراً آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلائی جائے اور ان کا خاتمہ کیا جائے ۔