چین کی بیلٹ روڈ ممالک کیساتھ تجارت 50 کھرب ڈالر سے متجاوز

چین کی بیلٹ روڈ ممالک کیساتھ تجارت 50 کھرب ڈالر سے متجاوز

  

بیجنگ (آئی این پی ) چین کی رواں سال جون تک دی بیلٹ انڈ روڈ سے وابسطہ ملکوں کے ساتھ مالی تجارت کی کل مالیت 50 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ، روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے۔ چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق رواں سال جون تک دی بیلٹ انڈ روڈ سے وابسطہ ملکوں کے ساتھ چین کی مالی تجارت کی کل مالیت پچاس کھرب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان ملکوں میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری سات ارب امریکی ڈالر تک پہنچی ہے جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔چینی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین شراکت داری کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں دی بیلٹ انڈ روڈ سے وابسطہ ملکوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ یاد رہے پانچ سال پہلے چینی صدر شی جن پنگ نے دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو پیش کیا۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس تصور کی روشنی میں بین الاقوامی تعاون میں اضافہ اور پیش رفت ہوئی ہے۔عالمی برادری نے دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو کا بھر پور خیر مقدم کیا ہے۔اس وقت تک ایک سو تین بین الاقوامی تنظیموں اور ملکوں نے چین کے ساتھدی بیلٹ انڈ روڈ کی تعمیر سے وابسطہ ایک سو اٹھارہ معاہدے طے کئے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -