تحریک انصاف کے صوبائی رہنما خرم شیر زمان کی واٹر بورڈ آفس آمد

تحریک انصاف کے صوبائی رہنما خرم شیر زمان کی واٹر بورڈ آفس آمد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کو بڑا مینڈیٹ ملا ہے۔ ہمارا سب سے پہلا کام پانی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں ڈپٹی ڈی ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد اللہ نے تفصیل سے مجھے بتایا ۔ ہمیں بہت کچھ معلوم ہوا۔ کراچی کے اندر کراچی کے لئے پانی ہے ۔پانی ضائع زیادہ ہوتا ہے کیونکہ سسٹم موجود نہیں ۔اگر سسٹم بچھایا جائے تو پانی بچ سکتا ہے۔ نہروں کے سسٹم سے شاید پانی ضائع زیادہ ہو۔پیپلز پارٹی کی حکومت پچھلے دس سالوں سے ناکام ہے ۔ہم سب سے مدد مانگیں گے ۔کراچی کو اس کا پورا حق وفاق سے ملے گا۔واٹر بورڈ میں قابل لوگ موجود ہیں ۔معلوم نہیں اربوں روپے کہاں چلا گیا۔ اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صرف کے پی کے میں نہیں اب پورے پاکستان میں ہے ۔میں پوری کوشش کروں گا منصفانہ تقسیم ہو۔ہمیں جو بھی آپشن ملے گا ہم وہاں جائیں گے ۔پانی ہمارا بہت ضائع ہورہا ہے ۔کراچی کے پانی کے لیئے ہر پلیٹ فارم پر کھڑا ہوں گا۔ڈپٹی کمشنر زکو جو بھی پانی کے ٹینکر دے رہے ہیں وہ پانی مختلف علاقوں میں فروخت ہورہا ہے ۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان جب ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کے لیے واٹر بورڈ آفس پہنچے توڈپٹی ڈی ایم ڈی اسد اللہ خان نے انہیں بتایا کہ یہاں پانی 150 کلو میٹر دور سے آرہا ہے۔جہاں کراچی واٹر بورڈ کی کوتاہیاں ہیں وہیں واٹر بورڈ نے کام بھی کیا ہے۔آپ اپنے تمام ممبران کے ساتھ پورے سسٹم کا وزٹ کریں۔واٹر بورڈ کی ذمہ داری کراچی کو پانی فراہم کرنا ہے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ مجھے حیرت ہے میں نے تو صرف کراچی کے مسائل سنے ہیں مجھے تو پورے سندھ میں جانا ہے ۔پورے سندھ کے مسائل سننے ہیں ۔پورے سندھ میں کرپشن ہے ۔ہر ڈیپارٹمنٹ میں اتنا کرپشن ہے کہ بتایا نہیں جاسکتا۔ہم کسی ادارے کسی شخص کو نہیں چھوڑیں گے اینٹی کرپشن کا سیل بنائیں گے ۔جو جو باہر بھی پیسہ لے کر گیا ہے وہ ہم واپس لائیں گے ۔میری معلومات کے حساب سے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کا ریشو 60فیصد ہے ۔لیکن ہم کرپشن کو ختم کر کے ہی دم لیں گے ۔پاکستان تحریک انصاف نے جتنے پاور نیب کو دیئے اور دینے جارہے ہیں اب کو ئی نہیں بچے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -