کسٹم نے اسمگل شدہ چھالیہ ،گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلیے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے جوڑیابازار میں گودام میں چھپائی گئی اسمگل شدہ چھالیہ ،گٹکا اور غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلیے ہیں جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔یہ بات ڈپٹی کلکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد فیصل نے منگل کو کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر جوڑیا بازار دریا لال اسٹریٹ میں واقع پلاٹ نمبر 11/63میں قائم گودام پر چھاپہ مارکر 38ہزار کلو سے زائد چھالیہ ،4لاکھ 86ہزار گٹکے کے پیکٹس ،اسمگل شدہ سگریٹ اور غیر ملکی کپڑا برآمد کرلیا گیا ۔برآمد کی گئی اشیا کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسمگل شدہ مال کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔