ایمریٹس نے دوران سفر بچوں کیلئے نئے کھلونے متعارف کرادیئے

ایمریٹس نے دوران سفر بچوں کیلئے نئے کھلونے متعارف کرادیئے

  

کراچی (پ ر) ایمریٹس نے مسافروں کی تمام کلاسز میں بچوں کے کھیلنے کے لئے نئے کھلونے متعارف کرادیئے ہیں۔ ان نئے کھلونوں کا اضافہ اسکے ایمریٹس فلائی ود می کلیکشن (Fly with Me collection)اور لونلی پلانیٹ کڈز ایکٹویٹی بیگ (Lonely Planet Kids activity kit bags)میں کیا گیا ہے۔ نئے کھلونوں میں چار اولین فیورٹ کارٹون کردار بھی شامل ہیں جنہیں منتخب کرنے کے لئے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر ایک مقابلہ میں صارفین اور پرستاروں کی جانب سے ووٹنگ کی گئی۔ گزشتہ تین سال میں ایمریٹس کی جانب سے 17 کارٹون کردار متعارف کرائے گئے ہیں۔ نئے پروڈیوسرز کے لئے اب منتخب شدہ چار ٹاپ کرداروں میں لیوائس دی لائن، پیک یو دی پانڈا، ارنی دی پنگوئن اور سوانناہ دی ایلی فینٹ شامل ہیں۔ نیا کلیکشن رواں مہینے سے تمام فلائٹس اور تمام کیبنوں میں دستیاب ہوگا۔دو سال تک کے بچوں کے لئے کھلونوں کی نئی پروڈکٹ رینج میں وائبریٹنگ پلش (vibrating plush) بھی شامل ہے۔ اسے دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور جب بچہ اور والدین راستے میں ہوں تو اسے بے بی اسٹرالر سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ ایمریٹس نے 3 سال سے 6 سال کے بچوں کے لئے خصوصی طور پر نئی رینج متعارف کرائی ہے۔ ان بچوں کو ٹریول کیس اسکیچر ملے گا جس میں پزلز، گیمز اور اسٹیکرز موجود ہوں گے اور وہ اس طرح دوران سفر تعمیری کاموں میں بہترین طور پر مصروف رہیں گے۔ طویل پروازوں کے دوران شیئر خوار بچوں کو دہرے استعمال کے مقصد کے ساتھ پلش ٹوائے فراہم کیا جائے گا جس کے ساتھ پرنٹ شدہ ایکٹویٹی کمبل بھی موجود ہوگا جبکہ بڑے بچے ایکٹویٹی کٹس کے ساتھ پلش بیک پیک حاصل کرسکیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -