کراچی ،مقدمے کے بغیر شہری کو جیل میں رکھنے پر عدالت کا اظہار برہمی

کراچی ،مقدمے کے بغیر شہری کو جیل میں رکھنے پر عدالت کا اظہار برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مقدمات کے بغیر شہری کو ساڑھے 4 سال جیل میں رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا،، آئندہ سماعت جیل سپرنٹنڈنٹ اور تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جسٹس عبد الرسول میمن نے ریماکس دیئے پولیس والوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائیگا۔ ہائیکورٹ میں ممبر انسپیکشن ٹیم کو خط لکھنے پر قیدی کو جسٹس عبدالرسول میمن کے روبرو پیش کیا گیا۔ قیدی قمر زیب نے عدالت کے روبرو آہ بکا کرتے ہوئے کہا کہ 12 دسبمر 2013 بغدادی کے علاقے سے گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی نے بے بنیاد مقدمات میں نامزد کردیا۔ اے ٹی سی 7 نے قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں بری کردیا۔ 2015 سے جیل میں رکھا گیا ہے اور کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔ ممبر انسپکشن ٹیم کو جیل سے خط لکھا جس کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ مجھے بے گناہ جیل میں بند رکھا گیا ہے، رہا کرایا جائے۔ کیسز کی بغیر شہری کوساڑھے 4 سال جیل میں رکھنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس عبد الرسول میمن نے ریماکس دیئے شہری کو بے گناہ جیل میں رکھنے پر جیل حکام اور تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ پولیس والوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے ملزم قمر زیب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔