کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں 3ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ عوامی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان علی نواز اور سعید قاسم کو گرفتار کیا ، جو اسٹریٹ کرائم ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا جو غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
Back to Conversion Tool