سرکاری سکولو ں کے تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ اے سی ٹانک

سرکاری سکولو ں کے تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ اے سی ٹانک

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی )سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تعلیم کے بغیر ایک اچھے معاشرے کا قیام ممکن نہیں اساتذہ کرام قوم کے نونہالوں کو دل جمی سے پڑھائیں اساتذہ کرام کی غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ٹانک علی رضا نے آج گورنمنٹ ہائی سکول گرہ بلوچ کے اچانک معائینہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں میں طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کی مشکلات کو بھرپور طریقے سے ختم کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اب تک کروڑوں روپے پی ٹی سی کے ذریعے خرچ کرچکی ہے اور مذید عدم سہولیات کی نشاندہی جاری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی بھرپور توجہ اور موثر مانیٹرنگ نظام سے سکولوں میں اساتذہ کرام کی حاضری یقینی ہوگئی ہے اسسٹنٹ کمشنر ٹانک نے گورنمنٹ ہائی سکول گرہ بلوچ کے انچارج ہیڈماسٹر علاوالدین گنڈہ پور کے ہمراہ کلاس رومز کا معائینہ کیا اور اساتذہ کرام کی حاضری کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -