غزہ کا فلسطینی نوجوان امریکی کانگریس کی رْکنیت کا مضبوط امیدوار

غزہ کا فلسطینی نوجوان امریکی کانگریس کی رْکنیت کا مضبوط امیدوار

  

لندن (این این آئی)فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ ایک نوجوان کا ستارہ اچانک چمک اٹھا۔ توقع ہے کہ وہ جلد ہی امریکی کانگریس کا رْکن منتخب ہوجائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ان دنوں امریکی سیاسی حلقوں اور میڈیا میں فلسطینی عرب مسلمان نوجوان عمار نجار کا کافی چرچا ہے۔ اگر وہ کانگریس کا رکن منتخب ہوجاتا ہے تو وہ عمر کے اعتبار سے دیگر ارکان کانگریس میں سب سے چھوٹا اور غزہ سے تعلق رکھنے والا پہلا فلسطینی ہوگا جو اس مقام تک پہنچے گا۔عمار نجار کی امریکا میں سیاسی میدان میں اترنے کی تفصیلات’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے انگریزی سیکشن میں جاری کی گئی ہیں۔ عمار نجار ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار ہے جب کہ اس کامقابلہ ری پبلیکن پارٹی کے کرپٹ ڈانکن ھنٹر کے ساتھ ہے۔نجار کے والد فلسطینی نژاد ہیں۔ وہ آج سے کئی سال قبل نقل مکانی کرکے امریکا چلے گئے تھے۔ نجار کی والدہ کیتھولک عیسائی ہیں اور ان کا تعلق میکسیکو سے ہے۔عمارنجار 24 گھنٹوں کے اندر اندر امریکا کے ابلاغی اور عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ اس کی ایک وجہ ان کے حریف ری پبلیکن پارٹی کے ھنٹر کی کرپشن ہے اور وہ اپنے علاقے کے کرپٹ لیڈر تصور کیے جاتے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں نجار نے 20 مقامی اخبارات اور ٹی وی چینلوں کوانٹرویو دیے۔عمار نجار سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں ملازمت کرچکے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -