تیمرگرہ میں ون ویلنگ کرنے پر 180 موٹر سائیکل سوار چالان
تیمرگرہ ( بیورورپورٹ) تیمرگرہ ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے پر 180موٹر سایکل سواروں کو چا لان کیا جبکہ کم عمر موٹر سایکل سواروں کے والدین کو ان کے بچوں کے موٹر سا ئیکل نہ چلانے کا پا بند ضمانت کیا اس حوالے سے لویر دیر کے ٹریفک پولیس انچارج شاد محمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ لویر دیرمیں کم عمر لڑکوں کے موٹر سایکل چلانے اور ون ویلنگ ڈرائیو کرنے پر پا بندی عائد کی گئی اور اس سلسلے میں عید الاضحی کے موقع پر ون ویلنگ کی جرم میں0 18کم عمر موٹر سا ئیکل سواروں کو چالان کیا گیا اور ائندہ کے لئے موٹر سا ئیکل نہ چلانے پر ان کے والدین کو پا بند ضمانت کیا گیا انھوں نے بتایا کہ عید الا ضحی کے موقع پر مسا فروں سے زائد کرا یا لینے والے 120گا ڑیوں کا چالان کرکے انہیں 44 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ سواریوں سے لیا گیا زائد کرا یا مسافروں کو واپس کیا گیا اس کے علاوہ ٹریفک پولیس نے چالیس گا ڑیوں کے زریعے مختلف کالجوں کو طلبا پہنچا نے کا بندوبست کیا ۔