ڈیرہ‘ کلاچی میں ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ او رریلی

ڈیرہ‘ کلاچی میں ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ او رریلی

  

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)کلاچی میں واپڈا کی ناجائزلوڈشیڈنگ ،ناجائزجرمانوں اورٹرپنگ کے خلاف فریدون خان گنڈہ پورکی قیادت میں لوگوں کاتحصیل دفترکے سامنے مظاہرہ وریلی۔تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پیسکوواپڈا کی طرف سے ظالمانہ ناجائز لوڈشیڈنگ ،ناجائز جرمانوں اوربجلی کی ٹرپنگ کے خلاف فریدون خان گنڈہ پور کی قیادت میں لوگوں نے بڑامظاہرہ کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھارکھے تھے ۔انہوں نے واپڈاکے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔ فریدون خان گنڈہ پور نے کہاکہ واپڈا نے کلاچی اوراس کے گردونواح میں ناجائز جرمانوں، لوڈشیڈنگ اوربجلی کی باربارٹرپنگ کاسلسلہ شروع کررکھاہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں ۔ کاروبار تباہ ہوگئے ہیں ۔ واپڈااپنا قبلہ درست کرلے ورنہ مزید احتجاج بھی کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -