بونیر میں بجلی کی ٹرپنگ اور کم وولٹیج سے برقی آلات ناکارہ

بونیر میں بجلی کی ٹرپنگ اور کم وولٹیج سے برقی آلات ناکارہ

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)علاقہ چعرزئی میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ۔کم وولٹیج اور ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف سینکڑوں عوام نے بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ایک گھنٹہ کے لئے مین شاہراہیں بونیر تا پشاور ،سوات اور شانگلہ کو ہرقسم ٹریفک کے لئے بند کردئے ۔جس سے کمشنر ملاکنڈ کی امد میں تاخیر ہو ئی ۔احتجاجی مظاہرین سے محبوب ایوب ایڈوکیٹ ۔ارشاد عالم خان ۔اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ چعرزئی میں بجلی کی باربار ٹریفنگ کی وجہ سے ہمارے قیمتی برقی الات جل گئے ہیں ۔24 گھنٹوں میں 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مساجد اور گھروں میں وضو اور پینے کی پانی نایاب ہو چکی ہے ۔بچے ،بوڑے اور بیمار شدید تکلیف میں مبتلا ہے ۔ہم نے باربار واپڈا اہلکاروں سے شکایت کی ہے ۔مگر کسی نے ہماری فریاد نہیں سنی ۔بعد میں اے سی ڈگر اور دیگر افسران کے ساتھ مذاکرات کے بعد روڈکو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔مظاہرین کو یقین دہانی کرائی گئی کی کمشنر ملاکنڈ کے ساتھ اس اہم مسئلہ کو اٹھایا جائے گا ۔مظاہرین کے رہنماؤں نے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتہ میں علاقہ چعرزئی میں بجلی کی صورت حال پر قابونہ پایا گیا تو ہم ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر گریڈ سٹیشن جاکر دھرنا دینگے ۔جسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ پر عائید ہو گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -