منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘ متعدد گرفتار

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘ متعدد گرفتار

  

پشاور( کرائم رپورٹر) معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے 10 منشیات فروشوں سمیت 78 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمدکرلیا گیا جن کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پرایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں10 منشیات فروشوں سمیت 78 دیگر جرائم پیشہ اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھار ی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کر لی گئیں ہیں۔خصوصی کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ خزانہ احمد گل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرہریانہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اورنگزیب ولد ریفان خان ، احسان اللہ ولد رحمت اللہ ، محمد ساجد ولد سراج ، افتخار ولد مرتضی، سید ولی ولد حیات ، شاہجہان ولد معرفت اور رومان ولد عزیز الرحمن ساکنان ہریانہ کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام سے زائد ہیروئن بر آمد کر کے تمام ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار نمبر ACB-177 کے خفیہ خانوں سے 1کلو گرام ہیروئن بر آمد کرکے ملزم نور اسلم ولد محمد اکرم سکنہ لکی مروت کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن احمد اللہ خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سلطان شاہ ولد معروف اور نور محمد ولد سراج محمد کے قبضے سے 800 گرام ہیروئن بر آمد کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا اسی طرح ضلع بھرمیں مجموعی طور پر 3 کلو گرام ہیروئن ،19 کلو گرام چرس اور 35 بوتل شراب بر�آمد کرنے کے ساتھ 2عدد کلاشنکوف، 26 عدد پستول اورسینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی بر آمدکئے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -