ٹانک ،جنوبی وزیرستان کے محکمہ پبلک ہیلتھ میں سیکورٹی کے ہاتھ پر بڑے پیمانے پ گھپلوں کا انکشاف

ٹانک ،جنوبی وزیرستان کے محکمہ پبلک ہیلتھ میں سیکورٹی کے ہاتھ پر بڑے پیمانے پ ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محکمہ پبلک ہیلتھ ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی کے نام پر بڑے پیمانے پر خردبرد کا انکشاف دفتر میں موجود اہلکار مافیا بن کر محکمہ کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ ضلع جنوبی وزیرستان کے دفتر میں موجود اہلکاروں نے انت مچادی ہے ٹھیکیداروں کو سیکیورٹی واپس نہیں کی جارہی اور بے جا تنگ کئے جاتے ہیں ٹھیکیداروں نے دفتری عملے کے خلاف متعدد بار درخواستیں بھی دیں لیکن مضبوط لابنگ کے بدولت کوئی شنوائی نہیں ہورہی سالہاسال سے تعینات سب انجنئر اور ایس ڈی او مضبوط مافیا کی شکل اختیار کرگئے ہیں میڈیا نمائندوں نے جب اس سلسلے میں اہلکاروں سے اس معاملے کے متعلق بات کرنے کی کوشش کی تو انہیں بھی کسی خاطر میں نہیں لایا گیا اور کہا کہ جاو جو کرنا ہے کرلو ذرائع نے بتایا کہ دفتری اہلکار کرپشن سے وصول ہونے والی رقم کا حصہ باقاعدہ طور پر اوپر تک پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اہلکار اب تک محفوظ چلے آرہے ہیں عوامی حلقوں نے پبلک ہیلتھ جنوبی وزیرستان کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف ضروری کاروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -