صوابی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ متعدد گرفتار

صوابی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ متعدد گرفتار

  

صوابی( بیوروپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی گئی۔ان خصوصی کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او لاہور جواد خان ،ایس ایچ او تھانہ گدون شفیق احمد ،ایس ایچ او ٹوپی خالد اقبال خان ،ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان ،ایس ایچ او تھانہ پر مولی زرنبی خان نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہ خالد سکنہ ٹوپی سمیع الرحمن سکنہ ٹوپی ۔لعل محمد سکنہ شیر آباد لاہور بمحمد بلال ،شمشاد سکنہ میاں کلے اور دیگر منشیات فروشوں سے 15000گرام چرس ر آمد کر کے تمام ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -