دی ایجوکیٹرز میں پڑھائی جانیوالی سوشل سٹڈیز کی کتاب پر پابندی عائد

دی ایجوکیٹرز میں پڑھائی جانیوالی سوشل سٹڈیز کی کتاب پر پابندی عائد

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے دی ایجوکیٹرز سکولز (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

میں پڑھائی جانے والی مطا لعہ پاکستان سوشل سٹڈیز کی کتاب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق مطا لعہ پاکستان کی کتاب دوسری ،چوتھی ،پانچویں ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کے بچوں کو پڑھائی جارہی تھی۔ ڈائریکٹر پبلک ا نسٹرکشن نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور پنجاب کریکولم اتھارٹی کو مطا لعہ پاکستان کی کتاب پر پابندی کے حوالے سے جاری احکامات پر فوری عملدآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پابندی کے حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکشن اتھارٹیز کو ڈی پی آئی پنجاب نے خصوصی طور پر مراسلہ بھی جاری کردیا گیاہے۔

کتاب پر پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -