جنوبی پنجاب صوبے کا قیام حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا ، اہم اقدامات کی ضرورت

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا ، اہم اقدامات کی ضرورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ صادق آباد (نمائندہ پاکستان‘ مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت مگر تینوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت کا ہونا لازم و ملزوم ہے‘ موجودہ حکومت(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کو صوبائی، قومی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہو گی جو کہ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پاس موجود نہیں ہے ۔ حکومت کو صوبہ کے قیام کیلئے پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کرہی جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے اقدامات کیے جاسکتے ہیں ۔ جنوبی پنجاب کے عوام پانی، بجلی، گیس، تعلیم ، صحت ، وکیشنل انسٹیٹیوٹ ‘ یونیورسٹیوں سمیت دیگر اہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اکثریت مکمل ہونے کے بعد ہی جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام عمل میں آسکتا ہے ، دوسری جانب بہاول پور صوبہ بحالی تحریک کے رہنما محمد علی درانی سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی جنوبی پنجاب صوبے کے قیام پر آمادہ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی ، آئین کے مطابق صوبہ کا قیام کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے تینوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔
صوبے کا قیام