گستاخانہ خاکوں کے مقابلے ، نمائش امن تباہ کرنیکی گہری سازش : ڈاکٹر وسیم اختر

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے ، نمائش امن تباہ کرنیکی گہری سازش : ڈاکٹر وسیم اختر

  

بہاول پور ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ

(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

خاکوں کا نمائشی مقابلہ مسلمانوں کے ایمان پر حملہ ہے۔ امت مسلمہ کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور تحفظ ناموس رسالت کو عالمی قوانین کے تحت ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اور عالمی کفر طاقتوں کو باور کروائیں کہ اس قسم کے نمائشی مقابلے ناقابل برداشت ہیں۔ آپ ؐ کی شان میں گستاخی کے ذریعے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف سوچی سمجھی سازش کے تحت دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کسی ایک فرد یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکی پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے اور نمائشیں دنیا کے امن کو خراب کرنے کی کھلی سازش اوردہشت گردی ہے۔ مسلمانوں کیلئے آقادوجہاں ؐ کی ناموس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔تحفظ ناموس رسالت ؐپوری کائنات کے مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ محسن کائنات آپ ؐ مسلمانوں کی محبوب ہستی ہیں جن کی شان میں گستاخی پر مسلمان مر مٹنے کو اپنے ایمان کی تکمیل سمجھتے ہیں تو ایسے میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا تیسری عالمی جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت عالمی کفر طاقتیں عالمی دہشتگردی کرتے ہوئے ایک بار بھر ناموس رسالت پر حملہ آور ہیں۔ آقا دوجہاں ؐکی ناموس پر حملہ قسم صورت برداشت نہیں کریں گے ‘ہماری جانیں بھی آپ ؐ کی حرمت پر قربان ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کہ پوری دنیا میں مسلم ممالک کی عالمی نمائندگی کرتے ہوئے ہمارے حکمران اس اہم ایشو کو عالمی عدالت میں لے کر جائیں اور فرانس،ہالینڈ اس قسم کی مذموم حرکتیں کرنے والے ممالک کے خلاف آواز اُٹھائیں اور اس قسم کی عالمی دہشتگردی کو رکوانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -