جاوید اقبال وڑائچ ، چوہدری شفیق کی وفود سے ملاقا تیں ، مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

جاوید اقبال وڑائچ ، چوہدری شفیق کی وفود سے ملاقا تیں ، مسائل حل کرنیکی یقین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدی جاوید اقبال وڑائچ نے ایم پی اے چوہدری محمد شفیق کے
(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
ہمراہ بشیر مال میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کا نظام بہتر بنانے کیلئے پی ٹی آئی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے محکموں کے افسران واہلکاروں بارے ان کے سربراہان کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو ان کی دہلیز پر حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں انشاء اللہ عوام کیلئے وہ ہمہ وقت حاضر ہیں تاکہ حلقہ کے عوام کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن عوام کی حقیقی خدمت ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اراکین اسمبلی بھی بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ این اے 179 اور پی پی 263 کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سن کر جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
جاوید اقبال وڑائچ