زچگی کیس: انکوائری کمیٹی کے سامنے خاتون کا بیان ریکارڈ
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر زچگی واقعہ کی غیرجانبدارانہ انکوائری مکمل کر لی گئی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی انکوئری(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
رپورٹ میں ہسپتال انتظامیہ کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔خاتون نے انکوئری کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیا ہے ۔موقع پر موجود دو مرد اور ایک خاتون نے خون کا عطیہ دینے سے انکار کیااور مریضہ خود گائنی وارڈ سے باہر گئی جسے خاتون نے انکوئری کمیٹی کے سامنے خود تسلیم کیا . اس نے بتایا کہ ہسپتال میں آتے ہی اسے داخل کرلیا گیا. مریضہ عالیہ کو طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کے بعد آپریشن کے لئے خون کی بوتل کے انتظام کا کہا گیا۔مریضہ عالیہ کے وارڈ سے باہر موجود لواحقین نے خون کا انتظا م کرنے سے انکار کیااور مریضہ عالیہ کو پرائیویٹ کلینک لے جارہے تھے کہ راستے میں بچہ پیدا ہوگیا۔انکوئری رپورٹ کے مطابق شعبہ پیڈز میں بچہ اور وارڈ میں خاتون داخل ہیں اورزچہ اور بچہ دونوں کی صحت ٹھیک ہے۔
زچگی کیس