چلڈرن آؤٹ ڈور کے ڈاکٹرز ’سستی میں سب سے آگے‘‘ شکایات پر انکوائری شروع

چلڈرن آؤٹ ڈور کے ڈاکٹرز ’سستی میں سب سے آگے‘‘ شکایات پر انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چلڈرن آؤٹ ڈور بی وی ایچ میں ڈاکٹرز بچوں کوچیک کرنے اورادویات تجویز کرنے کی بجائے اپنے اپنے کمروں میں دودواے سی لگاکر آرام اورچین(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کرتے رہتے ہیں جس پر مشتعل مریضوں نے ڈاکٹروں اورایم اوکیخلاف شدیداحتجاج کیاتفصیل کے مطابق چلڈرن آؤٹ ڈورمیں بچوں کوچیک کرنے کی بجائے ڈاکٹروں اور ایم اونے اپنے کمروں کے باہرسکیورٹی گارڈ کھڑے کردیئے اوردروازے بندکرکے خوش گپوں میں مصروف ہوجاتے ہیں لال سوہانرا، عباس نگر، ڈیرہ بکھا، چک نمبر4 بی سی ، چک نمبر6 بی سی ، چک نمبر8 بی سی اوربہاولپورشہر سے آئے ہوئے شدیدتکالیف میں مبتلابچوں کے والدین کی چلڈرن آؤٹ ڈور میں سینکڑوں کی تعداد میں لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں والدین محمدعمران، محمدناصر، محمدشکیل، ثمینہ بی بی، رضیہ بی بی، شائستہ بی بی جن کے معصوم بچے حاجرہ بی بی، عبدالرحمن، محمدشعیب، محمدسمیع کے والدین نے بتایاکہ صبح سے لائنوں میں کھڑے ہیں زبردستی دروازہ کھلواکراندرجاتے ہیں تودوسرے کمرے میں بھیج دیاجاتاہے اس واقعہ کے بارے میں پرنسپل کیوایم سی سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس بی وی ہسپتال کوسخت کاروائی کرنے کاحکم دیدیاہے۔ پرنسپل کیوایم سی ڈاکٹرجاوید اقبال نے ڈاکٹرز سرزنش کی اورتحقیقاتی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہاکہ قصوروار ڈاکٹروں کیخلاف فوری ایکشن لیاجائیگاانہوں نے کہاکہ ایسے ڈاکٹروں کیلئے چلڈرن آؤٹ ڈورمیں کوئی گنجائش نہیں ہے وہ نوکری چھوڑدیں دوسرا کاروبارکریں معصوم بچوں کے علاج معالجہ نہ کرنیوالے ڈاکٹرقوم کے معماروں کے خیرخواہ نہیں ہیں ایم ایس بی وی ہسپتال چلڈرن آؤٹ ڈور پہنچ گئے یادرہے کہ پرنسپل کیوایم سی ڈاکٹرجاوید اقبال اہم میٹنگ کے سلسلہ میں ملتان گئے ہوئے تھے۔