ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں آتشزدگی ، بھاری نقصان کے بعد انکوائری کمیٹی بیٹھ گئی

ریجنل ٹیکس آفس ملتان میں آتشزدگی ، بھاری نقصان کے بعد انکوائری کمیٹی بیٹھ ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ان لینڈ ریونیو ملتان میں چند روز قبل ہونیوالی آتشزدگی سے ٹیکس دہندگان کا آن لائن نظام اور ایئرکنڈیشنڈ کی تنصیبات مکمل طورپر تباہ ہوگئیں۔ آر ٹی او ملتان کی تنصیبات کے تباہ ہونے سے 3کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا (بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

پڑا ہے۔ چیف کمشنر آر ٹی او ملتان عابد رضا بودلہ نے آتشزدگی کی مکمل تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عابد گلشن اور پرال منیجر توصیف احمد پر مبنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جو آئندہ چند دنوں میں آتشزدگی واقعہ کے اسباب پر مبنی رپورٹ چیف کمشنر کو پیش کریگی۔ جمعہ و ہفتہ کی درمیانی شب بمطابق 17 اور 18 اگست آر ٹی او ملتان کے آن لائن نظام (پرال) کیلئے مختص آفس میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے آفس میں موجود ہیوی بیٹریز کی بڑی تعداد اور یو پی ایس سمیت آن لائن نظام اور ایئرکنڈیشنڈ کی تنصیبات مکمل طورپر تباہ ہوگئی تھیں‘ تاہم ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ عملہ کی بروقت کارروائی سے رات ایک بجے تک آر ٹی او کے سیکنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا اور سرکاری تعطیل ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان بھی نہ ہوسکا لیکن آتشزدگی کے اس واقعہ سے آر ٹی او کا آن لائن نظام تباہ ہونے کے باعث ٹیکس گزاروں کے معاملات‘ ٹیکس نیٹ رجسٹریشن کا عمل ہفتہ بھر تعطل کا شکار ہونے سمیت برقی تنصیبات کے تباہ ہونے سے 3کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

آتشزدگی تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -