وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق خرچہ گوگل پر سرچ کیا تھا آپ بھی دیکھ لیں پتہ چل جائیگا،فواد چوہدری کا صحافی کوجواب

وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق خرچہ گوگل پر سرچ کیا تھا آپ بھی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں پر میڈیا کو بریفنگ دی ا س دوران ایک صحافی نے ان سے وزیر اعظم کے وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالہ ہیلی کاپٹر پر جانے کے اخرا جات کے حوالے سے سوال کیا جس پر فواد چوہدری نے کہا میں نے ہیلی کاپٹر کی فی گھنٹہ لاگت کے بارے میں گوگل کیا تھا آپ بھی گوگل کر کے دیکھ لیں ، پتہ چل جائے گا ۔ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا آپ کا مطلب ہے وز یر اعظم کو نجی ٹیکسی سروس ''اوبر ''پر آنا چاہئے ، وی آئی پی کلچر اور سکیورٹی میں فرق رکھنا چاہیے، وہ وزیر اعظم ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین نہیں ،نوازشریف کاتو کھانا ہیلی کاپٹر پر مری جاتا تھا ۔

فواد چوہدری

مزید :

کراچی صفحہ اول -