بوہڑ بازار،لال حویلی سامنے موٹر سائیکلوں کی پارکنگ پر شیخ رشید،تاجروں میں تلخ کلامی

بوہڑ بازار،لال حویلی سامنے موٹر سائیکلوں کی پارکنگ پر شیخ رشید،تاجروں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی لال حویلی کے سامنے موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر بوہڑ بازار کے رتاجروں کے ساتھ تلخ کلامی، وفاقی وزیر کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن حواس باختہ ہو گیا اور موٹر سائیکلیں گرانا شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخ رشید احمد وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد واپس لال حویلی آئے تو لال حویلی کے سامنے بڑی تعداد میں تاجروں کے موٹر سائیکل کھڑے تھے اور پوری سڑک پر ٹریفک جام تھی تو اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہو تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہوں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا جو اب ہو رہا ہے۔ اسی دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن ریاض حواس باختہ ہو گیا اور لال حویلی کے باہر کھڑے موٹر سائیکلیں کو گرانا شروع کر دیں جس پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر راولپندی نے کاروائی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو اختیارات سے تجاوز کرنے والے وارڈن ریاض کو معطل کردیا۔