سندھ اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد جمع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کردی گئی ، جس میں گستا خانہ خاکے بنانے والوں کے خلاف عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے بعد سندھ اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کردی گئی، قرارداد ایم کیو ایم کے محمد حسین اور دیگر اراکین نے جمع کرائی۔قرارداد میں گستاخانہ خاکے بنانے والوں کے خلاف عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا گستاخانہ خاکے عالمی بھائی چارے کے خلاف سازش ہیں۔