عید الاضحی کے روز فیڈر پر مشتعل عوام کا حملہ‘ کئی فیڈر بند

عید الاضحی کے روز فیڈر پر مشتعل عوام کا حملہ‘ کئی فیڈر بند

  

پشاور (سٹی رپورٹر) ورسک گرڈ سٹیشن پر عیدالاضحیٰ کے روز مظاہرین کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کے نقصان کے باعث واپڈا حکام نے شاگئی، شاہی بالا ویاپاں، متھرا،گڑھی شیرداد، کافور ڈھیری سمیت مختلف علاقوں کے گیارہ فیڈر بند کردی ہیں جس سے ان علاقوں میں بجلی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کافی مشتعل ہیں کیونکہ ورسک گرڈ سے منسلک ان علاقوں میں بجلی بندش کے باعث پانی کی قلت کے ساتھ برف بھی نایاب ہوگئی ہے اور اہلیان علاقہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بجلی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو اس کیخلاف پھر احتجاج شروع کرینگے۔ جس پر ناظم ٹاؤن ٹو فریداللہ خان کافورڈھیری نے پیسکو ایس ڈی او اور دیگر حکام سے رابطہ کرکے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ مکینوں کے مشکلات کم ہوسکے اور پیسکو حکام نے آج بدھ کے روز بجلی بحالی کے وعدہ کیا۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان سے بھی مطالبہ کیاہے کہ فیڈر کھولنے کے لئے پیسکو کے ساتھ معاملہ اٹھائے۔پیسکو حکام کاکہناہے کہ ورسک گرڈ سٹیشن کی مرمت جاری ہے اور اسی وجہ سے فیڈر بندکردی ہے لیکن جلد ہی بجلی بحال ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ ورسک ڈیم کالونی اور ایف سی قلعہ کے بجلی بحال ہوگئی ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -