روزگار کی فراہمی ، غربت ختم کرنیکی پلاننگ شروع

روزگار کی فراہمی ، غربت ختم کرنیکی پلاننگ شروع

  

ملتان‘ لیاقت پور(تحصیل رپورٹر‘ مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی مخدوم سیدمبین احمدنے تحصیل پریس کلب لیاقت پورمیں صحافیوں سے ٹیلی فونگ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کے معیارزندگی کوبلندکرنے کرپشن کے خاتمہ اورسادگی کوفروغ دینے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھاکرقوم سے کئے ہوئے وعدے پورے کرنے کی ابتدا کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کے خاتمہ اورنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے عام آدمی اورچھوٹے چھوٹے علاقے بھی ترقی کی جانب گامزن ہوجاتے ہیں۔تحصیل لیاقت پورکی ترقی اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہم تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔انشاء اللہ ملک کی طرح لیاقت پورمیں بھی بہت جلدتعمیروترقی کی نئی تبدیلی لاکررہیں گے۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ کپتان نے ماہرین کی ٹیم کو معاشی مسائل‘ روزگار کی فراہمی اور غربت ختم کرنے کیلئے ٹاسک دیدیا ہے۔

کپتان کا ٹاسک

مزید :

کراچی صفحہ اول -