قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا
قابض بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقہ میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ کے علاقے بن پورا منی ورڈ کو گھیرے میں لے لیااور علاقے کا سرچ آپریشن کیا جبکہ قابض انتظامیہ نے اننت ناگ اور کلگام میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی۔