پی ٹی آئی کے کافی ووٹ مجھے پڑیں گے،امید ہے فضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ہو ںگے ، اعتزاز احسن

پی ٹی آئی کے کافی ووٹ مجھے پڑیں گے،امید ہے فضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ...
پی ٹی آئی کے کافی ووٹ مجھے پڑیں گے،امید ہے فضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ہو ںگے ، اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی بھی جانچ پڑتال کےلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ امید ہے فضل الرحمان میرے حق میں دستبردارہوں گے،ان کا کہناہے کہ میرے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں،پی ٹی آئی کے کافی ووٹ مجھے پڑیں گے۔
اعتزاز احسن نے کہاکہ سیکرٹ بیلٹ ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے، آرٹیکل 63اے کے تحت ممبرز کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کاپابند کرتاہے،انہوں نے کہا کہ یہ وقت انصاف کاہے ،پی ٹی آئی امیدواروں کے درمیان بھی انصاف کرناہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ امید ہے فضل الرحمان صدارتی امیدوار سے دستبردار ہوجائیں گے ،صدارت کےلئے موزوں کون ہے اس کا فیصلہ ووٹر کو کرناہے۔
پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوارنے کہا کہ پرویز رشید کے مطالبے نے ہمیں مقابلے پر کھڑا کیا، مجھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل جاکر معافی مانگوں،اڈیالہ جیل جاکر معافی مانگنے کا مطالبہ جاگیردارانہ ہے ۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ میری پارٹی نے مجھ پر احسان کیا ہے،میں آصف زرداری اور اپنی پارٹی قیادت کا مشکور ہوں ،ان کا کہناتھاکہ فضل الرحمان ذاتی دوست ہیں ان کا احترام کرتاہوں ۔