اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار ہواتو کامیاب ہوسکتاہے،احسن اقبال،لیگی اتحاد کے امیدوار مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی منظور

اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار ہواتو کامیاب ہوسکتاہے،احسن اقبال،لیگی ...
اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار ہواتو کامیاب ہوسکتاہے،احسن اقبال،لیگی اتحاد کے امیدوار مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے نامزد صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان اور امیر مقام کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کومتفقہ امیدوارالیکشن میں اتارناچاہئے، اپوزیشن کوتقسیم کیاگیاتوپی ٹی آئی کوفائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے قربانی دی اوراپناصدارتی امیدوارنامزدنہیں کیا،اپوزیشن کا متفقہ صدارتی امیدوار ہواتو کامیاب ہوسکتاہے،امیدہے پیپلز پارٹی ہماری درخواست پر غور کرے گی ۔

احسن اقبال نے کہا کہ جوں جوں دن گزر رہے ہیں لگتاہے انڈر11 کی ٹیم حکومت کر رہی ہے، حکومت کی ہرچیز کے فیصلے گوگل سے ہورہے ہیں ،ہرمعاملے کا حل گوگل دے توحکومت کس مرض کی دواہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تومہم ہی منی لانڈرنگ پرچل رہی تھی،وزیراعظم عوام سے پوچھ رہے ہیں منی لانڈرنگ کاپیسہ کیسے واپس لانا ہے؟۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -