وزیراعظم ہاﺅس سے بنی گالہ تک فاصلہ دراصل کتناہے اور ہیلی کاپٹر کے سفر پر کتنا خرچ آتاہے ؟ جان کر فواد چوہدری بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

وزیراعظم ہاﺅس سے بنی گالہ تک فاصلہ دراصل کتناہے اور ہیلی کاپٹر کے سفر پر ...
وزیراعظم ہاﺅس سے بنی گالہ تک فاصلہ دراصل کتناہے اور ہیلی کاپٹر کے سفر پر کتنا خرچ آتاہے ؟ جان کر فواد چوہدری بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کفایت شعاری کے اعلان پر زور شور سے بحث جاری ہے جبکہ گزشتہ دنوں بنی گالہ میں عمران خان کے ایک ہمسائے نے ویڈیو بنا کر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ یہ ہیلی کاپٹر آج کل بنی گالہ وزیراعظم کو لانے اور لے جانے کیلئے آتاہے تاہم دوسری جانب فواد چوہددری نے ہیلی کاپٹر کے فی کلومیٹر خرچ پچاس سے پچپن روپے بتا دیا جس پر انہیں کا مذاق اڑانا شروع کر دیا گیا تاہم اب فی کلومیٹر کی اصل لاگت سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا سفر 15 کلومیٹر ہے جو کہ ہوابازی کی زبان میں 8 ناٹیکل میل بنتا ہے اور جو ہیلی کاپٹر بنی گالا آتا جاتا ہے وہ آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی کا ہیلی کاپٹر ہے جسے AW139 کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ کے سات ہیلی کاپٹر حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں جن میں دو سویلین ہیلی کاپٹر وزیراعظم کے زیر استعمال رہتے ہیں۔اس ہیلی کاپٹر کا فی ناٹیکل میل خرچ 13 ڈالر یعنی 1600روپے بنتا ہے۔ اسے آٹھ سے ضرب دیں تو یہ خرچ 104 ڈالر بنتا ہے جو پاکستانی روپوں میں 12800 روپے سے زیادہ بنتا ہے۔یہ اعدادوشمار اپریل 2018 کے حساب سے دستیاب ہیں جن میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اور جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کو بھی مدِنظر رکھیں تو اس میں اضافہ ہی ہو گا کمی نہیں۔
وزیراعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے ایک سینیر اہلکار نے بتایاکہ پی ایم سیکریٹیریٹ سے لے کر بنی گالہ تک پولیس اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں اور اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے راستے میں بھی اضافی نفری تعینات کی جاتی ہے۔
وزیراعظم کی آمدورفت کے لیے ہیلی کاپٹر ہیلی پوٹ سے جو کہ سپورٹس کمپلیکس کے قریب واقع ہے وہاں سے پرواز کرتا ہے اور بنی گالہ جاتا ہے بنی گالہ سے مسافروں کو لے کر وزیراعظم سیکریٹیریٹ جاتا ہے اور یوں یہ سفر وزیراعظم سیکریٹیریٹ سے بنی گالہ تک کا سفر نہیں بلکہ اس سے زیادہ سفر بنتا ہے۔ جس حساب سے اس پر اٹھنے والے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔اس میں مزید اخراجات عملے، فضائی حدود کے استعمال اور آنے جانے کے بھی شامل ہوں گے۔

مزید :

قومی -