یوم دفاع بھرپور اور منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ، بسوں، ویگنوں، ٹرینوں، مارکیٹوں میں شہداءکی تصاویر لگائی جائیں گی: میجر جنرل آصف غفور

یوم دفاع بھرپور اور منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ، بسوں، ویگنوں، ٹرینوں، ...
یوم دفاع بھرپور اور منفرد انداز میں منانے کا فیصلہ، بسوں، ویگنوں، ٹرینوں، مارکیٹوں میں شہداءکی تصاویر لگائی جائیں گی: میجر جنرل آصف غفور

  

راولپنڈی (آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ رواں سال یوم دفاع و شہدا منفرد انداز میں منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوگی، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی، وطن کی حفاظت اور بقا کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام کیا جائے گا۔

بسوں، ویگنوں، ٹرکوں اور پرائیویٹ گاڑیوں پر شہداءکی تصاویر لگائی جائیں گی، پاکستان ریلوے انتظامیہ ٹرینوں اور سٹیشنوں پر شہداءکی تصاویر آویزاں کرے گی، ہمارے شہداءنے اپنا آض ہمارے محفوظ کل کے لئے قربان کیا، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداءکے سلسلے میں آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزارت اطلاعات کے ہم آہنگ سول سوسائٹی، میڈیا اور افواج پاکستان کے نمائندوں کو پلان سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا ہمیں پیار ہے پاکستان سے، اس کے نام سے یوم دفاع و شہداءمنایا جائے گا۔ اس سال یوم دفاع و شہداءمنفرد انداز میں م نایا جائے گا۔ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر ملک گیر مہم کا فوکل پوائنٹ ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -