پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کی اکھٹے ناچتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ، کہاں پر بنائی گئی ؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کی اکھٹے ناچتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ، کہاں پر ...
پاکستانی اور بھارتی فوجیوں کی اکھٹے ناچتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی ، کہاں پر بنائی گئی ؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم کے بینر تلے امن مشقیں روس میں جا ری ہیں جس میں پاکستان اور بھارت کے فوجی دستے بھی شریک ہیںاور اس دوران وہاں پر پاکستان اور بھارت کے فوجیوں کی ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے جس میں فوجی ایک پنجابی گانے پر رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ایک بڑا سا سٹیج بھی بنایا گیاہے جس پر پنجابی ثقافتی لبا س پہنے نوجوان ڈانس کر رہے ہیں اور ساتھ میں افواج کے اہلکار بھی موجود ہیں ۔پاکستان کا دستہ 80 فوجی جوانوں پر مشتمل ہے جب کہ بھارت کی جانب سے تقریباّ دو سو فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ امن مشقوں میں مجموعی طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک کے تین ہزار فوجی شریک ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

روس کے مرکزی فوجی ڈسٹرکٹ پریس آفس کے مطابق ان مشقوں میں چینی فوج کے 100 سے زیادہ جنگی ہتھیار شامل ہیں جب کہ اس کے 700 فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔امن مشقوں کا حصہ روس، جمہوریہ کرغیزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے فوجی دستے بھی ہیں۔ امن مشقیں ایس سی او کے چین میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے تین ماہ بعد منعقد ہو رہی ہیں۔

ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ اور انتہا پسندی و دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ مشقیں دس دن جاری رہیں گی۔

مزید :

قومی -