گستاخانہ خاکے، تحریک لبیک کا سفیر ہالینڈ کی ملک بدری کیلئے اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ

گستاخانہ خاکے، تحریک لبیک کا سفیر ہالینڈ کی ملک بدری کیلئے اسلام آباد میں ...
گستاخانہ خاکے، تحریک لبیک کا سفیر ہالینڈ کی ملک بدری کیلئے اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ

  

لاہور (ویب ڈیسک)ہالینڈ کے سفیر کی ملک بدری تک تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام آج لاہور سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ روانہ ہوگا جس کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی،پیرافضل قادری کریں گے۔

لانگ مارچ 2 بجے حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف داتادربار کے مزار سے روانہ ہوگا۔قافلے کے قائدین اور شرکاءروانگی سے قبل مزار پر حاضری دیں گے۔لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد کیلئے جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کریگا۔ گوجرانوالہ ،گجرات ،لالہ موسی ٰ،کھاریاں سمیت دیگر مقامات سے ہوتے ہوئے قافلہ اسلام آباد پہنچے گا۔ راستے میں قافلے کے استقبال کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔

اس حوالے سے تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ حکومت پاکستان ہالینڈ کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کریں اور اپنے سفیر کو واپس بلانے کا آرڈر جاری کرے۔ آج کے لبیک یا رسول اللہ مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور کراچی، اندرون سندھ، بلوچستان وجنوبی پنجاب سے قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ لبیک یا رسول اللہ مارچ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

اگر وزیراعظم عمران خان ناموس رسالت کے مسئلہ پر سنجیدہ ہیں تو حکومت پاکستان ہالینڈ کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کریں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی ناموس رسالت کے مسئلہ پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -