شیخ رشید کے قافلے کیلئے موٹر سائیکل گرانے والے ٹریفک وارڈن ریاض کو معطل کر دیا گیا

شیخ رشید کے قافلے کیلئے موٹر سائیکل گرانے والے ٹریفک وارڈن ریاض کو معطل کر ...
شیخ رشید کے قافلے کیلئے موٹر سائیکل گرانے والے ٹریفک وارڈن ریاض کو معطل کر دیا گیا

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف ٹریفک افسر محمد بن اشرف نے لال حویلی کے سامنے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے قافلے کیلئے سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل گرانے اور نقصان پہنچانے کے اقدام پر ٹریفک وارڈن ریاض کو معطل کردیا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز تیمور خان کو اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری افسر مقرر کردیا۔ چیف ٹریفک افسر نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے یا تذلیل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -