جہانیاں: گستاخانہ مواد فیس بک پر لوڈ کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

29 اگست 2018 (12:28)

خانیوال (ویب ڈیسک) فیس بک پر توہین رسالت پر مبنی پوسٹ لگانے کے الزام پر جہانیاں میں نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک 109دس آر کے رہائشی بلال خان میتلا نے تھانہ جہانیاں کو درخواست دی کہ جہانیاں شہر کے محلہ غریب آباد کے رہائشی عامر صدیق بھٹی نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر ایک پوسٹ لگائی جس میں توہین رسالت کی گئی۔

جہانیاں پولیس نے عامر صدیق کو گرفتار کرکے اس کے خلاف 295Cت پ مقدمہ درج کر کے اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ دریں اثناءجہانیاں شہر کے علماءکرام و دینی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس جامع مسجد جیلانی میں ہوا جس میں گستاخی کی شدید مذمت کی گئی۔ قاضی ظہور اللہ مارکیٹ کے تاجروں کی جانب سے مارکیٹ بند کر کے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

مزیدخبریں