فیصل آباد میں تشدد کی شروعات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد میں تشدد کی شروعات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد میں تشدد کی شروعات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے علاقے غاست پورہ میں احمد یوں کے خلاف تشدد کی شروعات کرنے والے شخص اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعے کے روز فیصل آباد میں دو گرپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جو کہ مزید بڑھ گئی اور بات اسلحے کے استعمال تک پہنچ گئی ، ایک گروپ سنی مسلک پر مشتمل افراد کا تھا جبکہ دوسرا گروپ احمدی تھا ، جنہیں پاکستانی آئن میں غیر مسلم قرار دیا گیاہے ۔دونوں گروپوں کی جانب سے تنازع کے بعد ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث کئی افراد دو احمد زخمی ہوئے جبکہ چار سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد زخمی ہوئے اس کے علاوہ کئی بچوں کو بھی زخم آئے ۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں نے اس تشدد کی لہر پر شدید مزمت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
کھڑڑیا والہ سرکل کے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر اسے روکنے کی کوشش کی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی ۔