سفر سستا ہے تو مجھے بھی ہیلی کاپٹر دیا جائے، مولاناعبد الغفورحیدری کا انوکھا مطالبہ

سفر سستا ہے تو مجھے بھی ہیلی کاپٹر دیا جائے، مولاناعبد الغفورحیدری کا انوکھا ...
سفر سستا ہے تو مجھے بھی ہیلی کاپٹر دیا جائے، مولاناعبد الغفورحیدری کا انوکھا مطالبہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری نے انوکھا مطالبہ کیا اور کہا مجھے بھی ہیلی کاپٹر دیا جائے،صرف عمران خان ہی کیوں؟سفر سستا ہے تو سب کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے ایوان میں لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما جے یوآئی عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پراب تک کوئی حملہ نہیں ہوا تو وہ سیکیورٹی اورپروٹوکول کیوں لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کا پٹر کے استعمال کے معاملے پر عبدالغفورحیدری نے انوکھا مطالبہ کرتے ہوئے کہا مجھے بھی ہیلی کاپٹر دیا جائے، صرف عمران خان ہی کیوں؟ سفر سستا ہے تو سب کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایوان لایا جائے۔

رہنما جے یوآئی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےلئے بڑی آزمائش ہے، دیکھتے ہیں پی پی اپوزیشن کو متحد رکھتی ہے یا تقسیم کرتی ہے، پیپلزپارٹی بڑی جماعت ہے، جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔

انھوں نے کہا کہ فضل الرحمان کے متبادل امیر مقام کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے ہیں ، اپوزیشن کی یکسوئی بہت ضروری ہے، پیپلز پارٹی مہربانی کرے اپوزیشن کوتقسیم نہ کرے، متحداپوزیشن صدرکاانتخاب جیت سکتی ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالا ہیلی کاپٹر پر جانے کا معاملے پر وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -