وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صدارتی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صدارتی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کی حمایت ...
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صدارتی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صدارتی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک ،صدارتی امیدوار عارف علوی سمیت پی ٹی آئی وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی جس میں انہوں نے صدارتی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کردیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کیساتھ چلیں گے اور بلوچستان عوامی پارٹی صدارتی الیکشن میں عارف علوی کی حمایت کرے گی،امیدکرتے ہیں کہ وفاق 5سال کے دوران اصل کرداراداکرے گی ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کی پسماندگی دورکریں اورعوام کوترقی دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کوبہت سے پیچیدہ مسائل کاسامناہے، یہاں پسماندگی تمام صوبوں سے زیادہ ہے،جس کے خاتمے کیلئے حقیقی طورپرکام کرناہے،بلوچستان میں صرف دعوے نہیں حقیقی تبدیلی لائیں گے اورپاکستان تحریک انصاف کےساتھ ملکربامعنی تبدیلی لائیں گے،بلوچستان میں صرف دعوے نہیں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔