وزیراعلیٰ بنتے ہی عثمان بزدار کے سر پر تلوار لٹک گئی ، معطلی کا شدید خطرہ کیونکہ ۔۔۔

وزیراعلیٰ بنتے ہی عثمان بزدار کے سر پر تلوار لٹک گئی ، معطلی کا شدید خطرہ ...
وزیراعلیٰ بنتے ہی عثمان بزدار کے سر پر تلوار لٹک گئی ، معطلی کا شدید خطرہ کیونکہ ۔۔۔

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے عثمان بزدار پر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے فوری بعد ہی معطلی کی تلوار لٹکنا شروع ہو گئی ہے کیونکہ ان کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد سامنے آ گیاہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات میں غلط معلومات فراہم کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بھی اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد سامنے آ گیاہے ۔دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیان حلفی میں اثاثوں کی مالیت سات لاکھ 61 ہزار بتائی ہے جبکہ فارم ب میں اڑھائی کروڑ روپے بتائی ہے ۔ عثمان بزدار نے گزشتہ سال کے اثاثوں کی مالیت چار لاکھ بتائی ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی بتایاہے کہ انہوں نے 61 ہزار روپے انکم ٹیکس بھی ادا کیا ۔

مزید :

قومی -