انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے کمی کے ساتھ 124 روپے 19 پیسے کی سطح پر آگیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج سارے دن میں ڈالر کی قد ر میں کبھی اضافے اور کبھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کم ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 124 روپے 19 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 124 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔