نوسر باز نے بھری عدالت میں جج کی اجازت سے ایسا کام کردیا کہ پھر جج بھی سرتھام کر رہ گیا

29 اگست 2018 (17:28)

ہالینڈ کی ایک عدالت میں جج صاحب بڑے پروقار انداز میں مقدمے کی سماعت کر رہے تھے ۔ عدالت میں موجود تمام افراد ادب سے خاموش تھے کہ ایک شخص ہاتھ میں چند اوزار لئے عدالت میں داخل ہوا اور جج صاحب سے نظریں چار کر کے اس نے عدالت کی دیوار پر لگے ہوئے قیمتی مگر بند کلاک کی طرف اشارہ کیا۔

جج صاحب نے گردن کو خفیف سی حرکت دی، اس شخص نے کلاک اتارا اور چلا گیا۔

کئی دنوں بعد بھی کلاک کی خبر نہ آئی تو جج صاحب نے عملے کو بلا کر کلاک کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مستری اور کلاک دونوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا تو جج سر تھام کر رہ گئے  کہ بھری عدالت میں ایک نوسرباز انکو چونا لگاگیا ہے اور وہ اسکو جانچ نہ سکے ۔(ماہ نور اجمل ۔کراچی )

مزیدخبریں