گورنر عمران اسماعیل اور قاسم سوری کوئٹہ گئے تو ان کے پروٹوکول میں کتنی گاڑیاں تھیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، دیکھ کر وزیراعظم عمران خان بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

گورنر عمران اسماعیل اور قاسم سوری کوئٹہ گئے تو ان کے پروٹوکول میں کتنی ...
گورنر عمران اسماعیل اور قاسم سوری کوئٹہ گئے تو ان کے پروٹوکول میں کتنی گاڑیاں تھیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، دیکھ کر وزیراعظم عمران خان بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو حکومت ملی اور عمران خان وزیراعظم بنے تو سادگی اپنانے کا عزم ظاہر کیا گیا مگر اس کے بعد سے اب تک پروٹوکول اور دیگر معاملات میں ایسے سکینڈل سامنے آئے ہیں کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا بنی گالہ سے وزیراعظم ہاﺅس تک ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا معاملہ ہوا یا سردار عثمان بزدار کا گھر والوں کیساتھ سرکاری جہاز میں سفر کرنے کی بات، ہر کوئی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں وہ وعدے یاد کروانے میں مصروف ہے جو انہوں نے انتخابات سے پہلے اور حکومت ملنے کے بعد عوام سے کئے۔
ابھی یہ معاملہ ہی نہیں تھما تھا کہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی کوئٹہ آمد کے موقع پر پروٹوکول کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی جس نے تہلکہ برپا کر دیا ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے پروٹوکول میں 28 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔ یہ ویڈیو پروٹوکول کے باعث روکے جانے والے ایک شہری نے بنائی اور ساتھ یہ بھی کہتا رہا کہ پی ٹی آئی والوں کا تو کوئی پروٹوکول ہی نہیں ہے مگر یہ دیکھیں کتنی گاڑیاں ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔