حماس نے صدر محمود عباس کی قیادت میں قائم فلسطینی اتھارٹی کو قومی مصالحتی کوششوں کو ناکام بنانے کا ذمہ دار قرار دے دیا 

حماس نے صدر محمود عباس کی قیادت میں قائم فلسطینی اتھارٹی کو قومی مصالحتی ...
حماس نے صدر محمود عباس کی قیادت میں قائم فلسطینی اتھارٹی کو قومی مصالحتی کوششوں کو ناکام بنانے کا ذمہ دار قرار دے دیا 

  

غزہ (صباح نیوز) حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمود عباس کا قومی مصالحت کے لئے مصر کی طرف سے جاری کوششوں میں تعاون نہ کرنا قضیہ فلسطین کے تصفیے کی امریکی اور اسرائیلی سازشوں میں دشمن کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطاق بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی قوم کے ساتھ ہے اور وہ فلسطینی اتھارٹی کو امریکا اور اسرائیل کے مذموم عزائم فلسطینیوں پر مسلط کرنے اور قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی، صدر محمود عباس قومی مصالحتی کوششیں ناکام بنانے کے ذمہ دار ہیں۔خیال رہے کہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصر کی کوششوں سے مصالحتی کوششیں جاری ہیں۔ حماس اور فتح کی قیادت قاہرہ کے میراتھن دورے جاری رکھے ہوئے ہے مگر صدر عباس اور تحریک فتح کی جانب سے مصالحتی عمل کو مسلسل سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -