’مجھے ایک لڑکی چاہیے جس کے ساتھ میں۔۔۔‘ 72 سالہ کروڑ پتی آدمی نے ٹی وی پر ایسی اپیل کردی کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

’مجھے ایک لڑکی چاہیے جس کے ساتھ میں۔۔۔‘ 72 سالہ کروڑ پتی آدمی نے ٹی وی پر ایسی ...
’مجھے ایک لڑکی چاہیے جس کے ساتھ میں۔۔۔‘ 72 سالہ کروڑ پتی آدمی نے ٹی وی پر ایسی اپیل کردی کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک 72سالہ بوڑھے ارب پتی نے اپنے لیے دلہن کی تلاش شروع کر رکھی ہے اورگزشتہ روز اس نے ٹی وی پر ایسی اپیل کر دی ہے کہ ہر سننے والے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق سر بنیامین سلیڈ نامی اس امیر بوڑھے نے ٹی وی پر اپیل کی ہے کہ ’مجھے ایک لڑکی چاہیے جس کے ساتھ مل کر میں اپنی جائیداد کا وارث پیدا کر سکوں۔‘ رپورٹ کے مطابق سر بنیامین سلیڈ نے چند سال قبل ہی اپنی 50سالہ بیوی بریجیٹ کانوے کو طلاق دی ہے۔ اور اب اس نے اس عمر میں دوبارہ شادی کا اعلان کر دیا ہے جس کے لیے اسے لڑکی کی تلاش ہے۔

رپورٹ کے مطابق سر بنیامین کا کہنا تھا کہ ”جب وراثت کی بات ہوتی ہے تو بیٹیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ بیٹیاں ہونا اچھی بات ہے لیکن جائیداد کے وارث صرف بیٹے ہی ہو سکتے ہیں اور اب میں اس خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہوں کہ میرے لیے بیٹا پیدا کر سکے۔“ سر بنیامین اعلیٰ برطانوی اعزاز کا مالک ہے لیکن اپنی شرمناک حرکتوں کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اس سے نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے کیونکہ وہ کھلے عام بھی فحش گفتگو سے بازنہیں آتا۔ اس نے اعلان کیا ہے کہ ”میں شادی کی خواہش مند لڑکیوں کے انٹرویوز کروں گا اور منتخب ہونے والی لڑکی کو ایک گھر، 50ہزار پاﺅنڈ تنخواہ، گاڑی اور کھانے کا خرچ دوں گا اور اس کی چھٹیوں کا خرچہ بھی اٹھاﺅں گا، لیکن شرط یہ ہے کہ اسے دو بیٹے پیدا کرنے ہوں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -